ناقص مینجمنٹ
ایک کمپنی جس کے مینیجرز کو درست فیصلے کرنے کا تجربہ نہیں ہے، وہ پروڈکشن کی لاگت کو کنٹرول نہیں کر پاتے، جس کی وجہ سے منافع کم ہو جاتا ہے، اور منافع میں کمی ہی دراصل کاروبار کا نُقصان ہے۔
مارکیٹ ریسرچ کی کمی
ایک نئے ریسٹورانٹ نے بغیر تحقیق کے ایک علاقے میں اپنی شاخ کھولی، جہاں اس کی کھانے کی قسم کی مانگ ہی نہیں تھی، جس کے نتیجے میں بزنس بند ہو گیا، لہٰذا جب بھی کاروبار شُروع کریں بُنیادی اور تفصیلی ریسرچ ضرور کریں ۔
کیپیٹل کی کمی
ایک اسٹارٹ اپ نے اپنے بزنس پلان کے مطابق فنڈنگ حاصل نہیں کی، جس کی وجہ سے وہ اپنے آپریشنز کو جاری نہیں رکھ سکا اور نقصان میں چلا گیا، صرف بزنس شُروع ہی نہیں کرنا ہوتا بلکہ آپریشنز کے لئے بھی پیسہ چاہئیے ہوتا ہے ، اُس کے انتظام کے بغیر کاروبار شُروع نہ کریں ۔
مناسب مارکیٹنگ کا فقدان
ایک نئے بیوٹی برانڈ نے اپنی پروڈکٹس کی مناسب تشہیر نہیں کی، جس کی وجہ سے صارفین تک پہنچنے میں ناکام رہا اور پروڈکٹس نہیں بک سکیں، مارکیٹنگ نہیں آتی تو مارکیٹنگ کا بندہ ہائر کریں یا کسی کو پارٹنر بنائیں یا پھر خُود دیکھیں ۔
بدعنوانی اور بیوروکریٹک رکاوٹیں
ایک امپورٹ ایکسپورٹ کمپنی کو کسٹمز اور حکومتی اداروں کی بدعنوانی کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے اس کی لاگت بڑھ گئی اور وہ نقصان میں چلی گئی، عموما چھوٹے کاروباروں میں یہ مسائل نہیں ہوتے البتہ پولیس کبھی کبھار تنگ کرتی ہے بالخصوص کراچی میں ۔
غیر موزوں لوکیشن
ایک دکان دار نے اپنے کاروبار کو ایسی جگہ پر قائم کیا جہاں لوگوں کی تعداد کم تھی اور اس لوکیشن سے گزرنے والے ممکنہ گاہک نہیں تھے، جس کی وجہ سے بزنس ناکام ہو گیا، جہاں ٹریفک تو ہے لیکن لوگ نہیں رُکتے یا پارکنگ نہیں ہےتو ایسی لوکیشن کا انتخاب نہ کریں۔
کمپٹیشن کا دباؤ
ایک چھوٹی گروسری اسٹور کو بڑی سپرمارکیٹس کی وجہ سے مارکیٹ میں جگہ نہیں ملی اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بڑے سٹور میں ضم ہو گئی ، لہذا کمپیٹیشن پر گہری نظر رکھیں۔
ٹیکنالوجی کا فقدان
ایک پرانی فیکٹری نے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا، جس کی وجہ سے اس کی پروڈکشن کم ہو گئی اور وہ جدید کاروباری ماحول میں پیچھے رہ گئی، موجودہ دور کے ٹُولز اور ٹیکنالوجی کو سمجھنا اور استعمال کرنا لازم ہے۔
انسانی وسائل کا مسئلہ
ایک آئی ٹی کمپنی کو ماہر اور تجربہ کار سافٹ ویئر ڈیولپرز نہیں ملے، جس کی وجہ سے پروجیکٹس بروقت مکمل نہیں ہوئے اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا، قابل ٹیم بناے پر کام ہمیشہ جاری رکھیں۔
غیر متوقع بیرونی حالات
ایک زرعی کمپنی کو موسمی تبدیلیوں اور سیلاب کی وجہ سے نقصان ہوا، فصلیں مُتاثر ہُوئیں جس کی وجہ سے اس کے منافع میں کمی آئی اور نقصانات ہوئے، اس پر کسی کا زور نہیں ۔
سیلز اور مارکیٹنگ سیکھنے کے لئے چیٹ جی پی ٹی پر سرچ کریں “ سیلز بیتی بائے شاہد حُسین جوئیہ “
سیلز بیتی کتاب منگوانے کے لئے رابطہ نمبر 03211113925
Recent Comments