Welcome to Business Talks !
Animal Feed Factory
ونڈہ فیکٹری (جانوروں کی خوراک)
:فِیڈ میں استعمال ہونے والے اجزا اور ان کے فوائد
فِیڈ میں سویا بین کھل کیوں استعمال ہوتی ہے؟
سویا بین کھل میں 43 فیصد سے 53 فیصد تک پروٹین ہے اس میں بہت زیادہ انرجی ہے ۔ کم و بیش 3 فیصد فائبر بھی ہوتا ہے۔ دنیا میں ٹوٹل 98 فیصد سویا بین کھل جانوروں کی خوراک میں استعمال کرتے ہے۔
ایک من فیڈ میں 15 کلو سویا بین کھل استعمال کر سکتے ہے۔ مختلف شہروں میں اس کاریٹ مختلف ہے۔
جانوروں کی خوراک میں مکئی کی کیا اہمیت ہے؟
مکئی میں پروٹین کی مقدار 6 تا 13 فیصد ہوتی ہے اور فِیڈ میں 30 فیصد تک مکئی استعمال کی جاتی ہے۔
مکئی کو دانے کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے، جسے جانوروں کو بہتر غذا فراہم کرنے کے لیےگرائینڈ کیا جاتا ہے۔
مکئی میں موجود نشاستہ اور انرجی کی وجہ سے مکئی جانوروں کی خوراک میں اہمیت رکھتی ہے۔ جسے فِیڈ میں تقریباً 70 تا 87 فیصد استعمال کیا جاتا ہے۔
فِیڈ کے اندر ڈی سی پی کیوں ڈالا جاتا ہے؟
DCP
ڈی سی پی کا پورا نام ڈائی کیلشیم فاسفیٹ ہے۔یہ جانوروں کی ہڈیوں کے لیے اہم ہے۔
ڈی سی پی کیلشیم اور فاسفورس کی مقدار کو بہتر بناتا ہے، جس سے جانوروں
کی ہڈیوں کی مضبوطی اور وزن بڑھتا ہے۔
جانوروں کی خوراک میں نمک کے کیا فوائد ہیں؟
جانوروں کے کھانے میں نمک ایک اچھا اضافہ ہے، جسے جانوروں کے جسم کے توازن کو برقرار رکھتا ہے۔
نمک جانوروں کی صحت کے لیے ضروری ہے
اگر خوراک میں نمک شامل نہ ہو تو زیادہ نمک کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس کی اضافی مقدار جانوروں کی صحت کے لیے ضروری ہوتی ہے۔
فِیڈ میں چوکر کیوں استعمال ہوتا ہے؟
چوکرمیں پروٹین 14 تا 17 فیصد اور فائبر 10 تا 15 فیصد ہوتا ہے۔
چوکرجانوروں کی خوراک میں اہم غذائی عنصر ہے، جو ان کی صحت کے لیے ضروری ہے۔
چوکر فیڈ میں شامل کرنے سے جانوروں کی صحت بہتر ہوتی ہے
فِیڈ میں سوڈا کیوں شامل کرتے ہیں؟
سوڈا جانوروں کی خوراک میں مختلف مقدار میں شامل کیا جاتا ہے، جسے جانوروں کے وزن کے مطابق مقرر کیا جاتا ہے۔
یہ جانوروں کی خوراک میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ ان کے وزن میں اضافہ ہو
فِیڈ میں یوریا کیوں استعمال کرتے ہیں؟
Urea
یوریا جانوروں کے لیے اعلیٰ معیار کی پروٹین مہیا کرتا ہے۔
جب جانوروں کی خوراک میں اعلیٰ معیار کی پروٹین نہ ہو تو یوریا استعمال کی جاتی ہے تاکہ ان کے وزن میں اضافہ ہو سکے۔
فِیڈ میں منرل پاؤڈر کا کیا کردار ہے؟
منرل پاؤڈر جانوروں کی خوراک میں معدنیات کی فراہمی کے لیے شامل کیا جاتا ہے تاکہ ان کی صحت بہتر ہو سکے۔
UAN: 0304-1111-812 | www.businesstalks.pk
ونڈہ بنانے میں استعمال ہونے والی مشینری
:پیلٹائزر
یہ مشین ہے جس سے فیڈ کے پیلٹس بنائے جاتے ہیں۔
:مکسر
یہ مشین ہے جس میں تمام اجزا مکس کیے جاتے ہیں تاکہ فیڈ تیار ہو سکے۔
:گریڈر
گریڈر کی مدد سے ونڈہ کو جدا کیا جاتا ہے تاکہ پاوڈر اور پیلٹ الگ ہو جائیں۔ پاوڈر اور پیلٹ دونوں الگ الگ باکس میں جمع کیا جاتا ہے۔
:سٹیمیر
سٹیمر کی د سے گرم مددے ہوا یعنی بھاپ ونڈے کو لگائی جاتی ہے تاکہ ونڈے میں موجود بیکٹریا مر جائے اور ونڈے کی پکائی ہو جائے
:ونڈہ بنانے کا طریقہ
وہ اجزاء جن کا دلیہ بنانا ضروری ہے ان کو چوپر کی مدد سے دلیہ بنالیں۔
پھر ان اشیاء کا وزن کر کے مکسر کے پاس رکھ لیں اور ایک ایک کر کے مکسر میں ڈالتے جائیں جب تمام چیزیں مکسر میں ڈال
دی جائیں تب مکسر کا ڈھکن بند کر کے سٹیمر کی مدد سے گرم بھاپ مکسر میں دیں ۔
آدھا گھنٹا مکسنگ کے بعد میٹریل کو ونڈہ یعنی کیپسول بنانے والی مشین میں ڈالیں کیپسول بنانے والی مشین میں سب سے پہلے
گیلا یعنی نمی والا میٹریل ڈالیں ، تاکہ مشین کی ڈائی بھر جائے ۔ پھر آہستہ آہستہ مکسر میں مکس کیا ہوا میٹریل ڈالنا شروع کریں
تین منٹ میں کیپسول بن بن کر مشین سے باہر آنا شروع ہو جائیں گے اس کے بعد گریڈ ریعنی چھاننے کی مدد سے ونڈے کو
چھان لیں ۔ پاؤڈر اور کپسول الگ الگ کرلیں ۔ کیپسول کو بیگ میں بھر کر سلائی لگادیں
یہ طریقہ یوٹیوب پر شاہدحسین جوئیہ کی ویڈیو
Mini Feed Mills Practical by Shahid Hussain Joia
Business Talks (Pvt) Ltd.https://youtu.be/q-XWrZp3BGM?si=VuTCU419haErgP60
میں دیکھا جا سکتا ہے
:احتیاطی تدابیر
ونڈے میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء کا معائنہ غور سے کریں کسی بھی چیز میں فنگس نہیں لگی ہونی چاہیے
تمام اجزاء کو چیک کریں کہ اس میں کیڑوں کی موجودگی منع ہے
ونڈہ بنانے والی اشیاء میں کیل، قابلہ ، یا لوہے کی کوئی چیز موجود نہیں ہونی چاہیے
مشینوں کو چلانے سے پہلے ٹیسٹر کی مدد سے کرنٹ چیک کریں
کام کے دوران ربڑ کے جوتے ،گلوز ، عینک اورماسک کا استعمال کریں
سٹیم کو مکسر سے جتنا دور رکھ سکیں اتنا ہی اچھا ہے
کم وولٹیج پر مشینوں کو نہ چلایا جائے
خوراک بنانے کے بعد دھول مٹی سے بچایا جائے
پیکنگ کے بعد ونڈے کو ہوا دار جگہ پر رکھیں
خوراک کے بیگ کو براہ راست زمین پر نہ رکھیں
بلکہ زمیں پر لکڑی کے تختے یا اینٹوں کا فرش چوکڑہ بنالیں اور اس پر پلاسٹک کی شیٹ بچھا لیں
کوشش کریں کہ حسب ضرورت ونڈہ بنائیں زیادہمقدار سٹاک نہ کریں تا کہ جانوروں کو تازہ خوراک میسر آسکے۔
اپنی مرضی سے خوراک کے فارمولے نہ بنائیں بلکہ جانوروں کی خوراک والے ڈاکٹر سے رہنمائی ہیں ۔
کام کرنے والی جگہ پر صفائی کا خاص خیال رکھیں
جانوروں کی خوارک میں ٹی ڈی این کیا ہے؟
TDN (Total Digestible Nutrient)
جتنی خوراک جانوروں کو ہضم ہو جاتی ہے وہ ٹی ڈی این کہلاتی ہے ۔ باقی فضلہ یا گوبر بن کے ضائع ہو جاتی ہے
جانوروں کی خوارک میں فائبر کیا کرتا ہے؟
جواب: فائبر جانوروں کی خوراک چبانے اور جگالی کرنے کی استعداد کو بڑھاتا ہے۔
دودھ دودھ کی پیدا اور بڑھانے میں فائبر اہم کردار ادا کرتا ہے۔
فائبر قبض نہیں ہونے دیتا۔
جانوروں کی خوراک میں فیٹ کیوں ضروری ہے؟
فیٹ یعنی چربی انسانوں اور جانوروں کی خوراک کا لازمی حصہ ہے اس کے بغیر انسان یا جانور زندہ نہیں رہ سکتے
یہ بالکل اُسی طرح ضروری ہے جس طرح پروٹین ، کاربوہائیڈریٹس اور انرجی ضروری ہیں
جانوروں کی خوراک میں ایش کسے کہتے ہیں؟
خوراک کا وہ حصہ جو ہضم نہیں ہوتا یا جلتا نہیں ہے اسے راکھ یا ایش کہتے ہیں
اس میں مختلف معدنیات جیسا کہ زنگ، آئرن، فاسفورس یا کیلشیم وغیرہ ہوتے ہیں لیکن یہ بہت کم تعداد میں ہوتے ہیں
ونڈہ فیکٹری رجسٹرڈ کروانے کیلئے ضروری کا غذات
فیکٹری رجسٹرڈ کروانے کیلئے گودام مشینری ، سٹور، لیبارٹری ، آفس ضروری ہے
ٹی ایم اے سے منظور شدہ فیکری کا نقشہ
بائیولوجیکل ٹرائل فارم + درخواست شیڈول تھرڈ
اسٹام پیپر بمطابق نمونه 2013
NTN
(DVM) ڈاکٹر کی ڈگری
جتنے برانڈ تیار کرنے ہیں ان کی لسٹ
اپنی فیکٹری کے چند فوٹوز
ڈیمانڈ ڈرافٹ
جانوروں کی خوراک میں پروٹین کیا ہے؟
پروٹین جانوروں کی خوراک کا ایک حصہ ہے جو جانوروں کی نشو و نما جسم کی دیکھ بھال دودھ اور گوشت کی پیدا وار بڑھانے میں مدد کرتا ہے
جانوروں کی خوراک میں انرجی
جانوروں کے جسم کو حرکت دینے کے لیے جو توانائی استعمال ہوتی ہے
اس کو دیکھا نہیں لیکن ماپا جا سکتا ہے ، اصل میں خوراک میں موجود پروٹین فائبر اور کاربوہائیڈریٹس کے مالیکیول جب ٹوٹتے ہیں تو توانائی
یا انرجی نکلتی ہے جو جانوروں کو حرکت دینے اور دیگر حاجات پوری کرنے میں مدددیتی ہیں یہی انرجی کہلاتی ہے