Welcome to Business Talks !
“Sales Empowerment” by Business Talks is a program designed to enhance sales skills, strategies, and confidence for business growth
The Brand Building Program by Business Talks PK helps entrepreneurs create, grow, and strengthen their brand for long-term success
Tarraqi Program by Business Talks PK is a growth-focused program designed to help businesses scale and achieve long-term success
زبان کے ذریعے کسٹمر کی سوچ پر اثر ڈالا جا سکتا ہے
یہ دو جوابات ذرا غور سے پڑھیئے اور جواب لکھئیے کہ ان دونوں میں سے کون سا جواب زیادہ اچھا ہے اور کسٹمر کو پسند آئے گا ؟
کسٹمر کا سوال :آپ کا پروڈکٹ تھوڑا سا مہنگا ہے۔
یہ پروڈکٹ مہنگا ضرور ہے لیکن آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے
یہ پروڈکٹ ایک انویسٹمنٹ ہے جو آپ کے مسائل حل کرے گی ، انویسٹمنٹ کبھی نُقصان نہیں دیتی بلکہ فائدہ کا سبب ہی بنتی ہے
اور اچھی کوالٹی کی قیمت تھوڑی سی زیادہ ہی ہوتی ہے
زیادہ تر لوگوں کو لگے گا دوسرا والا جواب درست ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دونوں ہی جواب غلط ہیں
قیمت تھوڑی سی زیادہ ہے “ والا جُملہ منفی ہے جسے کسی طرح بھی استعمال نہیں کرنا چاہئیے
یہ الفاظ غیر محسوس انداز میں کسٹمر کو احساس دلاتے ہیں کہ وہ مہنگی چیز خریدنے کا مُتحمل نہیں ہو سکتا
البتہ انویسٹمنٹ جیسا لفظ کسٹمر کو سرمایہ کاری کا احساس دلاتا ہے اور مُنافع کا لفظ ہمیشہ خُوشی دیتا ہے اور خوُش کسٹمر اکثر پروڈکٹ خرید لیتے ہیں
اور “ مسائل کا حل “ یہی تو وہ چیز ہے جو سب کو چاہئیے
:مثبت زبان کی اہمیت
جب ہم بات چیت میں مثبت الفاظ اور جملے استعمال کرتے ہیں، تو ہم نہ صرف کسٹمر کے سوالات کا جواب دیتے ہیں
بلکہ ان کی سوچ کو مثبت سمت میں لے جاتے ہیں۔ اس سے وہ کمپنی پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں اور خریداری کا فیصلہ آسان ہو جاتا ہے
:نتیجہ
ہمیشہ ایسے الفاظ اور جملے استعمال کریں جو کسٹمر کو یہ احساس دلائیں کہ وہ ایک اچھا فیصلہ کر رہے ہیں۔
مہنگا جیسا لفظ کہنے کے بجائے، “انویسٹمنٹ”، “فائدہ مند”، اور “مسائل حل” جیسے الفاظ سے بات کریں