Welcome to Business Talks !
Distemper Factory
ڈسٹمپر فیکٹری
ڈ سٹمپر /ویدرشیلڈ / وال پٹی میں استعمال ہونےوالے کیمیکلز اور ان کے استعمال و فوائد
:ٹائی ٹینم ڈائی آکسائیڈ
ڈسٹمپر یا پینٹ میں اس لیے استعمال ہوتا ہےتا کہ روشنی کو بکھیر سکے
یہ ڈسٹمپر اور پینٹ میں سفیدی،چمک اور دھندلا پن پیدا کرتا ہے
:فارمالین
پینٹ اور ڈسٹمپر میں بیکٹیریا اور فنگس کی افزائش دگروتھ کو روکتا ہے
:ورائٹی برائٹی
اسے کوٹنگ اور کورننگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایک مضبوط فلر کے طور پر بھی کام آتا ہے
:سٹارچ
ڈسٹمپر میں دیوار کے ساتھ چپکنے کی صلاحیت بڑھاتاہےچیپچپاہٹ میں اضافہ کرتا ہے
ایکر الک:شفاف پلاسٹک نما مواد جس میں چپکنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے موسم کی سختی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
:امونیا
ڈسٹمپر اور پینٹ میں موجود موٹے ذرات کو جلدی حل کر دیتا ہے
اور انہیں جیل میں تبدیل کر کے دیوار کی سطح پر اچھے سے پھیلانے میں مدد کرتا ہے
:سی ایم سی
ڈسٹمپر اور پینٹ کو گاڑھا کرتا ہے۔
دیوار سے چپکنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے
برش کو دیوار پر چلنے میں آسانی پیدا کرتا ہے
خوشبو:ڈسٹمپریا پینٹ سے کیمیکل کی بدبونہ آئے اس سے خوشبو استعمال کی جاتی ہے
:مرگال
ڈسٹمپریا پینٹ میں بیکٹریا، خمیر اور فنگس کی وجہ سے ہونے والے مسائل روکنے میں مدد کرتا ہے
: A40
یہ کیمیکلزکو گھولتا ہے بلڈ نگ کو تیز درجہ حرارت سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہےویدر شیلڈ میں استعمال ہوتا ہے
:NP9
تیل پانی کو یکجاں کرنے میں مدد دیتا ہے چیزوں کو حل پذیر بناتا ہے
:MEG
پینٹ کو جمنے نہیں دیتا گاڑھے پن کنٹرول کرتا ہے پینٹ کو سٹیبل رکھتا ہے یعنی کیمیکلز کوعلیحدہ علیحدہ نہیں ہونے دیتا، تمام موسموں کے لیے موزوں ہیں
:پولی ران
کیمیکلز اور اجزاء کومنتشر کرتا ہے یعنی حل پذیر بناتا ہے
:ٹکسانول
دیواروں کو میلا ہونے سے بچاتا ہے
کیچڑ اور دھبوں کے خلاف مزاحمت پیدا کرتا ہے
پینٹ کی رنگ کو نکھارتا ہے دیواروں کو دھونے کی صورت
میں پانی کے اثرات زائل کرنے میں مدد دیتا ہے بالخصوص بارشوں کے موسم میں۔
:HEC
ایچ ای سی
رنگین ڈسٹمپر اور پینٹس میں استعمال ہوتا ہے
ڈسٹمپر کے گاڑھا پن کو مناسب حدود میں رکھتا ہے رنگ کو اضافی شکلوں میں بہتری فراہم کرتا ہے
ڈسٹمپر کی ایک چھوٹی فیکٹری لگانے کے لئے درکار اشیاء
ٹریڈ مارک رجسٹریشن
اپنے برانڈ کے پرنٹنڈلیبل
خالی بالٹیاں
را میٹریل
ڈسٹمپر بنانے والی مشین
کنڈا ، ٹب ، بالٹی ، بمبو وغیرہ
مفت ٹریننگ کے لئے اپنے قریب ترین بزنس ٹاکس کے دفاتر کا وزٹ کریں
:سیلز کے متعلق چند ضروری باتیں
سیلز مین مارکیٹ میں کیوں نا کام ہوتے ہیں؟
میر اواسطہ بہت سے سیلز مینوں سے پڑتا ہے جو بہت محنتی ہیں اور اپنے کام کے ساتھ سنجیدہ بھی
ان کے کام میں کوئی کمی نہیں لیکن اس کے باوجود وہ مارکیٹ میں نا کام رہتے ہیں ۔
وہ جتنی محنت کرتے ہیں ، اتنا نتیجہ حاصل نہیں کر پاتے یہاں عام طور پر سیلز مین کی ایک خوبی پر
توجہ دی جاتی ہے جسے ہم اسکلز کہتے ہیں لیکن دوسرے پہلو پر توجہ نہیں دی جاتی جسے شخصیت کہتے ہیں
ہر انسان وہ خواہ کسی پروفیشن سے تعلق رکھتا ہو، کتنا ہی ماہر ہو اس کی کامیابی یا نا کامی میں صرف
اس کی پروفیشنل اسکلز ہی کردار ادا نہیں کرتیں ، بلکہ اس کے شخصی یا انسانی اوصاف بھی اہمیت
رکھتے اور اس کے پروفیشن اور زندگی پر اثرات مرتب کرتے ہیں
یادرکھیے، ایک اچھا انسان ہی اچھا سیلز مین بن سکتا ہے۔ ایک اچھا انسان ہی اچھی مارکیٹنگ کا ہنر حاصل کر سکتا ہے۔
اس کیلئے سب سے پہلے اپنے رویے اور کردار کا جائزہ لیجیے اور اپنی شخصیت کی خوبیوں اور خامیوں کو کھوجیں ۔
ایسے پروفیشنلز بھی پائے جاتے ہیں جو یہ کام کچھ معاوضہ لے کر کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ آپ کی شخصیت میں کیا خوبیاں اور خامیاں پائی جاتی ہیں۔
آپ چاہیں تو ان سے بھی یہ مدد لے سکتے ہیں
آپ کی طبیعت میں غصہ ہے ؟
آپ نے بعض لوگوں کو دیکھا ہوگا کہ انھیں غصہ آتا ہے۔ جو افراد سیلز اینڈ مارکیٹنگ کی فیلڈ میں ہیں اور انھیں غصہ آتا ہے وہ کبھی اپنے کیرئیر میں آگے نہیں بڑھ سکتے
ایک حدکے بعد ان کی گروتھ رُک جاتی ہے اگر آپ کو غصہ زیادہ آتا ہے تو یہ بہت بڑی خامی ہے جو
آپ کے ہر قسم کے پروفیشن میں رکاوٹ کا ذریعہ بنتی ہے۔
اس کا حل یہ ہے کہ آپ کسی میٹنگ میں بیٹھے ہیں یا کسی سے سیلز کے متعلق بات کر رہے ہیں
اور آپ کو اس دوارن غصہ آجاتا ہے ، اس صورتحال میں بیٹھے ہیں تو کھڑے ہو جائیں ، کھڑے ہیں
تو تھوڑی دیر کے لیے وہاں سے چلے جائیں یعنی فرد سے دوری اختیار کر لیجیے ۔
غصہ ہویاکوئی اور منفی احساس، یہ سات آٹھ منٹ سے زیادہ باقی نہیں رہتے ۔ جس وقت آپ کو کسی وجہ سے غصہ آتا ہے اور چند منٹ آپ وہاں سے ہٹ جاتے ہیں تو آپ کا دماغ ٹھنڈا ہو جائے گا اور آپ کیلئے دوبارہ وہاں جا کر آرام سے بات کر نا ممکن ہوگا۔
سیلز مین اور گفتگو کے آداب
جب بھی بات کریں تو اس بات کا بہت خیال رکھیں کہ آپ کی آواز مدھم رہے۔ آپ جو بات بلند آواز میں کر کے اپنی بات موثر بنانا چاہتے ہیں وہی بات دھیمے لہجے میں مناسب الفاظ کا استعمال کر کے زیادہ بہتر انداز میں منوا سکتے ہیں ۔
اگر آپ کی آواز اپنے کسٹمر یا کلائنٹ سے بلند ہو گی تو وہ آپ سے لین دین نہیں کرے گا۔ کیوں کہ بلند آواز سے طبیعت میں کدورت پیدا ہوتی ہے اور جس سے بلند آواز میں بات کی جاتی ہے، اسے یہ محسوس ہوتا کہ گویا اس کی تذلیل کی جارہی ہے۔
جس آدمی کو کسی سے بات کر کے تذلیل محسوس ہو تو وہ اس سے لین دین کیوں کرے گا ؟ گفتگو کے دوران آواز کا اتار چڑھاؤ بہت ہی اہم ہے۔ اگر اس پر آپ نے قابو پانا نہیں سیکھا تو آپ کبھی کامیاب سیلز میں نہیں بن سکیں گے۔
غیر ضروری گفتگو سے پر ہیز
اکثر میل ملاقات کے دوران کا روباری گفتگو کے ساتھ ساتھ سیاست یا مذہب پر گفتگو شروع ہو جاتی ہے۔ یہ مکالمہ ابتدا میں ہلکا ہوتا ہے اور غیر محسوس طور پر اس میں شدت آجاتی ہے۔
سیاست اور مذہب دو ایسے موضوعات ہیں جن پر لوگ بہت جلد بہت جذباتی ہو جاتے ہیں ۔ ہم اپنی سیاسی اور مذہبی رائے کے خلاف کچھ سننا پسند نہیں کرتے۔
اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہلکی پھلکی کاروباری گفتگو کچھ ہی دیر میں بحث مباحثہ کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ ماحول گرم ہو جاتا ہے اور پھر ہم کاروبار کا اچھا موقع کھو دیتے ہیں چنانچہ اچھا سیلز مین بننے کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی و مذہبی بحث سے کنارہ کشی اختیار کرلیں
سارے کام خودمت کیجے
بعض فیکٹری مالکان پروڈکشن بھی خود کرتے ہیں، پیلنگ بھی خود کرتے ہیں اور سیلز کیلئے مارے مارے بھی خود پھرتے ہیں۔ یہ غلطی کبھی مت کیجیے۔ یہ سب مکمل کام ہیں اور پوری توجہ اور پورا وقت مانگتے ہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ایک ساتھ سب کام کریں ۔
آپ کا کام پروڈکشن ہے تو آپ اپنی توجہ مال کی تیاری پر دیں۔ اس مال کی فروخت کیلئے سیلز مین رکھیں اور ان کو ماہانہ اہداف دے کر اپنی سیلز بڑھائیں
کبھی دوسیلز مینوں کو ایک علاقہ مت دیجیے
آپ جب ایک سے زیادہ سیلز مین رکھیں تو کبھی دو یا دو سے زائد سیلز مینوں کو ایک ہی علاقہ مت دیجیے۔ انھیں اتنے بڑے اہداف بھی مت دیجیے جو بہ ظاہر انتہائی مشکل یا ناممکن دکھائی دیتے ہوں
زیادہ تر نئے کاروباری جذبات میں آکر یہ غلطی کر جاتے ہیں۔ یا پھر انھیں یہ بھی فکر ستاتی ہے کہ انھوں نے اپنے کاروبار پر خوب پیسہ لگایا ہے، اب اسے نکالنا بھی تو ہے۔ اس کیلئے وہ غیر حقیقی اہداف طے کرتے ہیں۔
اس سے نفع تو کیا ہونا ہے، سیلز مین پریشان ہو جاتے ہیں اور جتنی سیلز ہوسکتی ہے، وہ اس سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔ اس لیے اہداف ہمیشہ حقیقی ہوں اور تخمینہ کی بنیاد پر ہوں تبھی کاروبار آگے بڑھ سکتا ہے
کاروبار اور حساب کتاب
زیادہ تر کاروباری حضرات کو یہ پتا ہی نہیں ہوتا کہ انھیں اپنی پروڈکٹ میں کتنے فیصد منافع ہو رہا ہے۔
وہ صبح کا رخانے جاتے ہیں، جو فروخت ہوتا ہے اس کو جیب میں رکھتے ہیں اور شام کو گھر واپس آ جاتے ہیں۔
ان کا پورا کاروبار حساب کتاب کے بغیر چلتا ہے۔ کاروبار میں کیلکولیشن بہت ضروری ہے ۔ اس کے بغیر کوئی کاروبار پنپ نہیں سکتا
سیلز مین کے بیٹھنے کا انداز
سیلز مین کی باڈی لینگویج بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ خاص کر کلائنٹ کے سامنےبیٹھنے کا انداز بہت ہی اہمیت رکھتا ہے۔
میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ نئے سیلز مین عموماکلائنٹ کے سامنے پیر پر پیر رکھ کر اس طرح بیٹھتے ہیں کہ
ان کے پیر کا رخ ان کےکلائنٹ کی جانب ہوتا ہے یا ان کے دھڑ کا رخ کلائنٹ کے چہرے سے
کچھ زاویہ پرہوتا ہے۔ اچھا سیلز مین ان باتوں کا خیال رکھتا ہے کہ بیٹھنے کا انداز ایسا ہو کہ سامنے والےکو بُرا نہ لگے۔
جھوٹی تعریف سے پر ہیز
نئے سیلز مین اپنے کلائنٹ کو خوش کرنے کیلئے بعض اوقات اپنے کلائنٹ کی جھوٹی تعریف بھی کرتے ہیں۔
یادرکھیے، آپ کا کلائنٹ ایک جہاں دیدہ آدمی ہوتا ہے جو طرح طرح کے لوگوں سے ملتا ہے اور خوب لوگوں کو سمجھتا ہے۔
اگر سیلز مین اس کلائنٹ کی جھوٹی تعریف کرے گا تو اسے اندازہ ہو جائے گا کہ اسے مکھن لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسے سیلز مین اپنی ساکھ کھو دیتے ہیں اور کلائنٹ ان سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں
وقت کی پابندی اور ہمارے سیلز مین
ایک اور غلطی سیلز مین وقت کی پابندی کے حوالے سے کرتے ہیں۔ اس حوالے سے میرا تجربہ بہت برا ہے۔ خاص کر نئے سیلز مین جو وقت دیتے ہیں، اس کی بالکل پابندی نہیں کرتے ۔
آپ کے پاس جتنے سیلز مین کام کرتے ہیں، انھیں وقت کی پابندی کا سختی سے پابند کریں۔ انھیں یہ بتائیں کہ وہ جس کلائنٹ سے وقت لیں ، ٹھیک اسی وقت پہنچیں۔
کسی ایمر جنسی کی وجہ سے تاخیر الگ بات ہے، لیکن خواہ مخواہ بغیر کسی وجہ کے دیے گئے وقت سے خاصی تاخیر سے پہنچنا کسی طرح بھی درست نہیں ہے۔ جو سیلز مین دیر سے پہنچتے ہیں، وہ اپنی سیلز سے، ملاقات اور بات کرنے سے پہلے ہی محروم ہو جاتے ہیں ۔
وقت کی پابندی فون کرنے اور کسی کو کوئی شے پہنچانے کیلئے بھی بہت ضروری ہے۔ اس میں بھی لوگ بہت بے پروائی برتتے ہیں۔
وقت کی پابندی کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک فارم بنائیں جس پر صبح سے شام تک کے اوقات درج ہوں اور ان اوقات کے سامنے مختلف کام درج کیے جائیں۔
یوں سیلز مین کو یادر ہے گا کہ اسے کس وقت کون سا کام کرنا ہے اور جس سے جس وقت کا جو وعدہ کیا ہے، اس کی پابندی بھی ممکن ہوگی۔
وزیٹنگ کارڈ پیش کرنے کا طریقہ
وزیٹنگ کارڈ دینے کا بھی ایک طریقہ ہے جس سے اکثر سیلز مین ناواقف ہوتے ہیں۔
جب بھی کسی کلائنٹ کو وزیٹنگ کارڈ پیش کریں تو دونوں ہاتھوں سے تھوڑا سا جھک کر اپنا کارڈ پیش کریں جیسے کسی کو ہدیہ پیش کیا جاتا ہے۔
اس طرح ، آپ کے کلائنٹ کو اپنی عزت محسوس ہوگی ۔
مسکراہٹ ہی سب کچھ ہے
سب سے اہم بات سیلز مین کے چہرے کی مسکراہٹ ہے۔ سیلز ٹیم کے تمام ارکان کے چہروں پر مسکراہٹ رہے۔
جو آدمی بہت اچھے الفاظ استعمال کرے، بہت اچھا برتاؤ کرے لیکن اس سب کے باوجود اس کے چہرے پر مسکراہٹ نہ ہو تو سب بے اثر ہو جاتا ہے۔
تشہیر ضروری ہے
اپنے علاقے کے کیبل آپریٹر سے رابطہ کر کے اس سے کیبل پر اشتہارات چلانے کا ریٹ معلوم کیجیے۔
چونکہ کیبل کا کام علاقہ وار تقسیم ہوتا ہے، اس لیے آپ ٹارگیٹ مارکیٹنگ با آسانی کر سکیں گے۔
عموماً کیبل کیلئے ایک چھوٹا اور سادہ سا اشتہار تین سے پانچ ہزار روپے میں بن جاتا ہے
نئے سیلز مین اور مارکیٹ کا خوف
جب نوجوان سیلز کے شعبے سے وابستہ ہوتے ہیں تو اُن کے اندر عموما یہ خوف ہوتا ہے کہ وہ ابھی نئے اور ناتجربہ کار ہیں، اس لیے انھیں اپنے کام کا آغاز چھوٹے دکان داروں سے کرنا چاہیے۔
ان کے ذہن میں یہ خدشہ ہوتا ہے کہ انھیں بھلا بڑے ڈیلرز ، شوروم اور بڑے دکان دار کیا گھاس ڈالیں گے۔ وہ لوگ تو بہت مصروف ہوتے ہیں، وہ مجھے وقت کیوں دیں گے؟ ان کی میٹنگز تو بڑی کمپنیوں کے سیلز مینجر ز اور ایر یا مینجر زوغیرہ سے ہوتی ہیں ، وہ میری بات نہیں سنیں گے۔
اس یقین کے ساتھ جو یقیناً خود ساختہ ہوتا ہے، یہ نوجوان سیلز مین بڑے ڈیلرز اور شوروم تک جاتے ہی نہیں ہیں کہ یہاں کوشش کر کے انھیں نا کام ہی ہونا ہے تو کوشش کر کے اپنا وقت اور توانائی ضائع کرنے کا کیا فائدہ؟ اس کے بعد یہ نوجوان سیلز مین ایسی جگہوں کا رخ کرتے ہیں جہاں سیلز کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ اگر آرڈرز ملتے ہیں تو وہ بھی کم ملتے ہیں۔
اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یہ سیلز مین اچھے کلائینٹس سے محروم ہو جاتے ہیں ۔ وہ اپنی دانست میں درست کرتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اپنے کیرئر کا نقصان کرتے ہیں حالانکہ ایسا کوئی حقیقی سبب نہیں ہوتا کہ نئے سیلز مینوں کو بڑے سٹورز اور دوکانوں میں آپ کو خوش آمدید نہ کہا جائے۔
اپنی پروڈکٹ کو نمایاں کریں
آپ دکان دار کے پاس موجودر یک کرائے پر لے سکتے ہیں ۔ دکان دار سے بات کریں کہ جور یک اس کے بالکل فرنٹ پر رکھا ہوا یا لگا ہوا ہے، وہ آپ کو کرائے پر دے دے۔
:اس کرائے کی دوصورتیں ہو سکتی ہیں
ماہانہ پانچ سو یا ہزار روپے لے کر لیں یا پھر اسے فی پیس یا آئٹم کمیشن اور منافع زیادہ دے دیں۔
اس طرح ، وہ دکان دار اس پروڈکٹ کو نمایاں رکھے گا۔ گاہک کو آپ کی پروڈکٹ دکھائی دے گی تو
اس کیلئے اس ایک سے پروڈکٹ اٹھا کر دینا بھی آسان ہوگا۔ سیلز بڑھانے کے لیے یہ طریقہ کارگر ہے۔
اپنی شناخت چھپائیں
آپ کا کاروبار چھوٹا ہے تو دوکانداروں کو یہ نہ بتائیں کہ آپ کا رخانہ کے مالک ہیں ۔ اگر آپ اپنی موٹر سائیکل یا چھوٹی کار پر دکانوں پر جاتے ہیں اور یہ بتاتے ہیں کہ آپ ہی کمپنی کے مالک ہیں تو دکان دار پر آپ کی کمپنی کا تاثر بہت ہی ہلکا ہو جاتا ہے۔
یہ تاثر دکان دار پر منفی جذباتی اثرات مرتب کرتا ہے۔ وہ یہ سوچنے لگتا ہے کہ کیا یہ ہماری ڈیمانڈ پوری کر سکے گا ؟ ہو سکتا ہے، یہ چند روز میں بھاگ جائے یا پھر ہم اس کے ساتھ نہیں چل سکیں گے۔ اس سے سیلز متاثر ہوتی ہے۔
نئے دکان دار تلاش کرتے رہیے
فرض کریں کہ آپ نے دکان داروں کو اپنی پروڈکٹ رکھنے پر قائل کر لیا، آپ کی پروڈکٹ گاہکوں کو پسند آ گئی اور آپ کی فروخت شروع ہوگئی ۔
کیا یہ کافی ہے؟ بالکل نہیں ہو گا یہ کہ ان میں سے بعض دکان دار یا گا ہک وقتا فوقتا آپ کی پروڈکٹ خریدنا بند کر دیں گے۔ آپ کی فروخت کم ہو جائے گی ۔
ہوشیار اور عقل مند کاروباری اس مسئلے کا تدارک اس طرح کرتے ہیں کہ وہ پہلے سے اپنی پروڈکٹ
کیلئے نئے دکان دار اور گاہک تلاش کرتے ہیں تا کہ جیسے ہی کوئی دکان داران کا مال رکھنے سے انکار کر دے یا کسی اور وجہ سے کسی علاقے میں اُن کی سیل کم ہو جائے تو ان کی پروڈکشن اور سیل متاثر نہ ہو۔
اس کا حل آپ یہ کر سکتے ہیں کہ دکانوں پر اپنے آرڈرز کی تکمیل کے ساتھ ساتھ انھی علاقوں میں مزید آگے بڑھ کر نئے دکانداروں سے مراسم پیدا کریں۔
انھیں حسب سابق اپنا اور اپنی کمپنی کا تعارف کرائیں اور پھر انھیں اپنی پروڈکٹ رکھنے اور فروخت
کرنے پر قائل کریں